23 مارچ 2012 - 19:30

بحرین میں انقلابیوں کے چودہ فروری اتحاد کے ترجمان عبدالرؤف الشائب نے کہا ہے کہ بحرین کے عوام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کا خاتمہ ہو گا اور اس حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا کوئي فائدہ نہیں ہے۔

ابنا: عبدالرؤف الشائب نے العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملت بحرین کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہیے اور اسی بنا پر آل خلیفہ کے نظام کو باقی رکھنے کی بات کر کے عوام کے مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آل خلیفہ کو اقتدار میں باقی رکھنے کے بارے میں امریکہ سعودی عرب اور خود آل خلیفہ کی تجاویز کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب جمعہ کے روز منامہ کے قریب پرامن مظاہرے میں شرکت کرنے والی انسٹھ سالہ بحرینی خاتون آل خلیفہ کی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بحرین میں آل خلفیہ کی شاہی حکومت کے خلاف احتجاج میں شدت آ گئی ہے۔........ /169